مینگورہ،پیسکو سوات ڈویژن کے کلرک برادری جملہ سٹاف افس ایکسیئن پیسکو سوات ڈویژن ، ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں اور اراکین نے واپڈ ا ہاؤس سے سوات پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ہائیڈرو یونین کے ڈویژنل چیئرمین ظفر نواب ، غفور بابا، فضل ربی ، ظفرعلی ناز ، شاولی خان اور پیغام یونین
کے ایوب خان ، اقبال کے اور دیگر نے کہا کہ پیسکو کے کلرکوں کی اپ گریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے ، خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے کلرکوں کی اپ گریڈیشن کرکے ملازمین کے دل جیت لئے ہیں ، جبکہ وفاقی اداروں کی کلرک برادری احساس محرومی کا شکار ہیں ، اسلئے وفاقی حکومت بھی وفاقی اداروں کی کلرک برادری کے لئے اپ گریڈیشن کا اعلان کرکے ان کے تنخواہوں میں اضافہ کریں ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف فوری طور پر پیسکو کے کلرکوں ، میٹر ریڈروں ، لائن مینوں اور دیگر سٹاف کی اپ گریڈیشن کی منظوری کا اعلان کریں ، مظاہرے کے دوران وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کے حق میں جبکہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔
414 total views, no views today


