سوات(عزیز کالامی سے)سوات کے سیاحتی اور پہاڑی علاقہ وادی کالام سے انے والا سبزی سے بھرا ٹرک کیدام کے قریب الٹ گیا، جس کے باعث کالام سڑک صبح سے ہی ٹریفک کیلئے بند ہے، تحصیل انتظامیہ ، ریسکیو ، اور ضلعی وصوبائی حکومت سڑک کو کھولنے میں ناکام ہوگئے ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق صبح اٹھ بجے سبزی سے بھرا ٹرک پنڈی جارہا تھا کہ کیدام کے قریب خراب سڑک کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا، جس میں پڑی سبزی کو مقامی لوگوں نے ٹرک سے نکال لیا ہے، تاہم بھاری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے کالام سڑک بدستور بند ہے،ضلعی ِ تحصیل اور صوبائی حکومت کو بار بار اپیل کردی گئی ہے،لیکن وہ سڑک کھولنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں، جبکہ دوسری طرف علاقہ سے منتقل ہونے والی سبزی بروقت نہ نکالنے کی وجہ سے خراب ہورہی ہے، مقامی لوگوں نے تینوں حکومتوں سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ کالام سڑک فوری طورپر کھول دی جائے ۔
2,175 total views, no views today



