سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔25 ستمبر 2017ء ) یونیورسٹی آف سوات سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی کے دیکھ بھال کے انچارج و رجسٹرارڈاکٹرحسن شیرکی خصوصی کوششوں سے ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے یونیورسٹی کے لئے بارہ ملین کی خطیررقم جاری کردی۔ اس موقع پراُنہوں نے میڈیا کوبیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی موجودہ انتظامیہ طلباء و طالبات کو تعلیم و تحقیق کے لئے اعلٰی ماحول میسر کرنے کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران اوریونیورسٹی کے دوسرے ملازمین کی سہلکاری میں بھی پیش پیش ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک فیکلٹی ممبران کے لئے آسانیاں پیدا نہیں ہوگی تب تک اُن کے لئے یکسوئی کے ساتھ طلباء کو پڑھانا آسان نہیں ہوتایہی وجہ ہے کہ رجسٹرارآفس باقاعدگی سے ہائیرایجوکیشن کمیشن سے گرانٹ کے حصول کے لئے مسلسل رابطوں میں رہتی ہے۔ اُنہوں نے کہاں کے ہائیرایجوکیشن کمیشن بھی یونیورسٹی کی منظمین کی کوششوں کاہمیشہ مثبت جواب دیتی ہے جس کے لئے ہم اُن کے مشکور ہیں۔ انہوں نے علاقے کے عمائدین، طلباء وطالبات، اور سول سوسائیٹی کے نمائندوں سے یونیورسٹی کی ترقی میں اپناکردارادا کرنے کی بھی اپیل کی۔
1,252 total views, 2 views today