مینگورہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔25ستمبر 2017ء ) سیدو ہسپتال کیجولٹی میں ڈاکٹروں کے ساتھ مریض کے تیمارداروں کی مبینہ تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد راضی مانہ ہوگیا ، اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹیو پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد خان کے زیر صدارت راضی نامے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوا ،جس میں پراونشل ڈاکٹر ایسو سی ایشن سوات کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع ، جنرل سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر محسن ، پراونشل ڈاکٹر ایسو سی ایشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر نعیم اللہ تحصیل کونسلر بابوزئی شاہد علی خان اور لڑائی کرنے والے داود ، نعیم اور امجد نے بھی شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے وئے پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد خان نے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے ، کیجولٹی میں پیش آنے والا واقعہ سے دکھ ہوا تاہم عوام کو چاہیئے کہ وہ ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں کے عزت کا بھی خیال رکھیں ، انہوں نے کہا کہ ہم مخلوق خدا کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں کسی کو بھی اختیار نہیں کہ وہ آکر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی بے عزتی کریں ، اس موقع پر داود ، نعیم اور امجد نے ڈاکٹروں سے بغلگیر ہوکر راضی نامہ کرلیا اور ڈاکٹروں نے ضمانت پر فریق دوم کو معاف کردیا ، اس موقع پر دیگر ڈاکٹرز حضرات بھی موجود تھے ، واضح رہے کہ مذکورہ تین افراد جیل بھیج دیئے گئے اور راضی نامہ کے بعد انہیں رہائی ملی ، راضی نامہ تین افراد نے ڈاکٹروں سے معافی بھی مانگی اور آئندہ کیلئے ڈاکٹروں وسٹاف کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنے کا عزم کیا ۔
1,118 total views, 2 views today