مٹہ (رحیم خان سے ) تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بہت جلد باجری اور دیگر تعمیراتی میٹریل پر پابندی ختم ہوجایئگی انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل مٹہ اس وقت مٹہ میں ترقیاتی کاموں میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور بلافرق وتفریق یہ مشن اخری وقت تک جاری رہیگی ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہے اور انشاء اللہ تمام کونسل ملکر کونسل کا مقصد پورے کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ کونسل ہال میں کونسل کے ماہانہ اجلاس جو سپیکر محمد حکیم کے زیر صدارت منعقد ہوا تھا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے پہلے اپوزیشن ممبران نے اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان کے قیادت میں کونسل سے اپنا بائیکاٹ ختم کرکے کونسل اجلاس میں شریک ہوئے ناظم عبداللہ خان نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد مٹہ میں باجری اور دیگر تعمیراتی میٹریل پر لگنے والی پابندی ختم ہوجایئگی کیونکہ اس سلسلے میں ذمہ دار احکام سے بات چیت ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ کونسل کا مقصد مٹہ تحصیل کی عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہے اور اس مقصد کیلئے کونسل کے تمام ممبران ملکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ یونین کونسل بیدرہ میں انکے ترقیاتی سکیمیں وہاں پر کی جائی جہاں پر وہ چاہتے ہیں کیونکہ وہ یونین کونسل بیدرہ کے منتخب کونسلر ہے اور بہتر انداز میں یونین کونسل بیدرہ کیلئے کام کرسکتے ہیں انہوں نے 22اگست کے ٹینڈر شدہ سکیمیں 22.23.24.38.39.40کی بارے میں کونسل سے جگہ تبدیل کرنے کی بارے میں پوچھا تو کسی نے اعتراض یا مخالفت نہیں کی خورشید علی خان نے کہا کہ ذمہ دار افراد فوری طور پر باجری اور دیگر میٹریل پر پابندی کو ختم کریں کیونکہ اس ترقیاتی کاموں کی روکنے کا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ کونسل کو اس بارے میں اپنا اہم رول ادا کرنا چایئے کہ تمام گھریلوی باتھ رومز کی پائپوں کو پانی میں گندگی ڈالنے کی باعث بن سکتی ہے کو ختم کرنا چایئے فضل ربی خان نے کہا کہ سی ایل ڈی علاقے میں اپنے مرضی سے کام کرتے ہیں اور جہاں سے انکو کچھ ملتے ہیں وہ وہاں پر خوشی کیساتھ کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مٹہ میں پرائیوئٹ لیبارٹریوں میں موجود معصوم بچوں اور ناتجربہ کار ٹیکنیشن اور ان لیبارٹریوں کی خلاف کاروائی کریں کیونکہ ان لیبارٹریوں کی وجہ سے اس وقت لوگوں میں سینکڑوں ایسے بیماریاں پیدا ہوچکی ہے جو کسی مریض میں نہیں ہوتی انہوں نے باجری پر پابندی کو ختم کرنے کیلئے ایک قراداد پیش کی جو منظور کیا گیا اجلاس سے ٹی ایم او فضل خالق خان سپیکر محمد حکیم جاوید علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا
اس موقع پراپوزیشن لیڈر تحصیل کونسل مٹہ صلاح الدین خان نے کہا ہے کونسل کے اندر ہونے والے باتوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کونسل کے ذمہ دار عملی اقدامات اٹھائے کیونکہ جب کونسل میں اٹھانے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی کام نہیں ہوتی تو پھر کونسل میں بحث کی کوئی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ بار بار کہنے کی باوجود کونسل اجلاس میں سرکاری افسران کے شرکت نہ کرنا ایک معمہ بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ کونسل میں بار بار مٹہ بازار اور فٹ پاتھوں پر کاروبار کو ختم کرنے کیلئے کہا گیا لیکن بجائے اس کی کہ اس پر عمل درامد ہوجائے یہ کام دن بدن زیادہ ہوتی ہیں جو معلوم نہیں کہ اخر وجہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کو مدنظر رکھ کر کونسل میں اپوزیشن ہر قسم تعاون کیلئے تیار ہے لیکن اپوزیشن کو بھی اتنی ہی عزت دینا چایئے جن کی وہ حقدار ہے
1,416 total views, no views today



