سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 26ستمبر 2017ء ) پانڑ کونترو میرہ میں ڈمپنگ گراؤنڈ کے منتقلی کے خلاف عوام کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، جمعہ کے روز تک ڈیڈ لائن دے دی ، احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان ، گزشتہ روز یونین کونسل گل کدہ پانڑ ، خواجہ آباد ، لیبر کالونی اور کونترو میرہ کے عوام نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسلر گل کدہ راحت علی خان ، ناظم گورہر رحمن ، سپین خان ، چنگیز خان ، اقبال رحمن اور دیگر نے کہا کہ ٹی ایم اے بابوزئی مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں کا گند کونترو میرہ منتقل کیا جارہا ہے اور اسکے لئے کونترو میرہ میں ڈمپنگ گراؤنڈ لیا گیا ہے جس کی ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں سکتے ، انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں سکول ، کالجز وار گنجان آباد آبادی ہے اور کوڑا کرکٹ کی منتقلی سے اس علاقے کے عوام عذاب میں مبتلا ہوں گے ، لہٰذا ٹی ایم اے اور انتظامیہ فوری طور یہ فیصلہ واپس لیں ، انہوں نے جمعہ کے روز تک ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز مساجد میں اعلانات کرکے ہزارو لوگوں کو سڑکوں پر نکال لیں گے اور جو بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے حکام پر ہوگی ۔
1,932 total views, no views today



