سوات، یونیورسٹی آف سوات میں ڈینگی سے متعلق اگاہی پیدا کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف مائیکرو بیالوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی اور ریلیف انٹر نیشنل نے مشترکہ طور پر کیا تھا ۔ سیمنار میں طلباء وطالبات کے علاوہ یونیورسٹی اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار کے نمایاں میں مقررین میں سیدو میڈیکل کالج کے ڈاکٹر نعیم اللہ، ڈاکٹر شاہد اور ریلیف انٹرنیشنل کے ڈاکٹر مجاہد شامل تھے ۔
مقررین نے ڈینگی اور اس سے بچاو کے تدابیر پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ سوات میں پایا جانے والا ڈینگی ملک کے باقی حصوں سے مختلف ہے ۔ یہ دن کے تمام اوقات میں کاٹتا ہے ۔ اور اس سے متاثرہ افراد میں بڑی تعداد عمر رسیدہ افراد کی ہیں کیونکہ ان میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے ۔ مقررین نے ڈینگی سے بچاو کے مختلف تدابیر پر بھی تفصلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ڈینگی سے بچنے کا واحدطریقہ احتیاط ہے ۔ سیمینار کے اختتام پر مقررین سے سوال وجواب بھی کئے گئے ۔
401 total views, 1 views today