سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)سوات کے تحصیل بریکوٹ میں دریائے سوات سے نوجوان کی لاش برامد، پولیس نے تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے، پولیس سٹیشن غالیگے کے مطابق دریائے سوات کے کنارے گائوں مانیار میں نوجوان فرمان علی ولدعبدالسلام سکنہ گائوں مانیار کی لاش برامد کرلی گئی، جس کو پوسٹ مارٹم کیلئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد نوجوان کی لاش کو ورثائ کے حوالے کردی گئی ہے، جبکہ پولیس نے تفتیش کا اغاز بھی کردیا ہے۔
2,088 total views, 2 views today
Comments