اسلام آباد(این این ائی) الیکشن کمیشن نے نادرا سے ملک بھر میں رجسٹرڈ تمام ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا مانگ لیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 120 میں 29 ہزار سے زائد ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا جس سے الیکشن کمیشن کی ساکھ متاثر ہوئی لہذا نادرا تمام ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا فوری حاصل کرے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 120 کے 27 ہزار 121 ووٹرز نے بائیومیٹرک مشینیں آنے سے قبل شناختی کارڈ بنوائے، 2271 ووٹرز کے پاس نائیکوپ ہے اور ان کا بائیومیٹرک ڈیٹا دستیاب نہیں جب کہ بائیو میٹرک ڈیٹا کی عدم دستیابی کی وجہ سے ووٹرلسٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھےخط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے ووٹرز کا ڈیٹا دیا جائے جن کا بائیو میٹرک ریکارڈ موجود نہیں اور عام انتخابات سے قبل تمام ووٹرز کا بائیو میٹرک ڈیٹا حاصل کیا جائے۔
1,446 total views, 2 views today