سوات،سوات سنیما میں کھڑی موٹر کار میں زور دار دھماکہ سے سی این جی ٹی ٹینکی پھٹ گئی، رات ہونے کی وجہ سے دھماکہ کی اواز میلوں دور تک سنائی دی ، ضلع بھر میں عوام میں ایک مرتبہ پھر خوف وہراس ، فائر بریگیڈ کی گاری نے ایک گھنٹہ میں گاڑی میں لگی اگ پر قابو پالیا ، قریب کھڑی دوسری گاڑی بھی تباہ ، مینگورہ پولیس سٹیشن
کے مطابق سوات سنیما میں شو کیلئے انے والے مہمانوں کی گاڑیاں کھڑی تھی ، جس میں سے میوز یکل شو کے ٹھیکیدار مظفر خان کے گاڑی لگی سی این جی ٹینکی زور دار دھماکہ سے پھٹ گئی ، جس کی اواز میلوں دور تک سنائی دی ، اور ایک مرتبہ پھر عوام میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس کے مطابق سوات سنیما کے اندر فنکاروں اور مہمانوں کی گاڑیاں کھڑی تھی جس میں سے ایک گاڑی میں سی این جی ٹینکی پھٹ گئی جس میں تین افراد جھلس گئے ، تینوں زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، سوات سنیما میں جس وقت یہ دھماکہ ہوا ، اس وقت میوزیکل شو ختم ہونے میں پانچ منٹ باقی تھی ، اور سنیما کے اندر تین سے قریب لوگ بیٹھے تھے، دھماکہ کی وجہ سے سنیما کے ہال میں افراتفری مچ گئی ، جس میں بھی لوگ معمولی زخمی ہوئے ، اگر شو ختم ہونے کے بعد سی این جی ٹینکی پھٹ گئی ہوتی تو شدید جانی نقصان کا ضیاع ہو جاتا، میوزیکل شو اج سے شروع ہو ا جو مزید دو دن تک جاری رہے گا، پولیس نے جاعہ وقوعہ سیل کرکے تفتیش شروع کردی ہے، دوسری طرف واقعہ کے قریب موجود عینی شاہدین نے کہا کہ جس گاڑی میں سی این جی ٹینکی پھٹ گئی تھی اس کے نیچے کچھ رکھا گیا جس کی وجہ سے یہ دھماکہ ہوا، دھماکہ کے بعد سوات میں افواہیں پھیل گئی اور لو گ ایک مرتبہ پھر خوف وہراس میں نظر ائے، جبکہ فائربریگیڈ اور ایمبولینس کی اوازوں نے خوف کی شدت میں اضافہ کیا۔میوزیکل شو کیلئے پشاور سمیت پورے ملک سے مشہور ومعروف فنکار اور فنکارائیں ائی تھی ، یہ شو پچیس مئی تک جاری رہے گا،
499 total views, 1 views today