سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 28 ستمبر 2017 ء ) ضلع سوات میں میڈیکل سٹورز پر نیا قانون لاگو کرنے اور سٹورز کو سیل کرنے کیخلاف مینگورہ شہر میں مظاہرہ، فوری طور پر نیا قانون نافذ نہ کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو کارروائی سے روکنے کا مطالبہ کردیاگیا، میڈیکل سٹورز کے اکثر دکانیں اج جمعرات کے روز بند رہی ، میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن نے دو پہر دوبجے کے قریب نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ میڈیکل سٹورز پر غیر قانونی چاپے بند کئے جائیں صوبائی حکومت نے ابھی تک قانون نافذ کرنے کا بل منظور نہیں کیا ہے ، جبکہ سوات میں اسسٹنٹ کمشنر میڈیکل سٹورز کو سیل اور بھاری جرمانے عائد کررہے ہیں، ایسویسی ایشن نے نشاط چوک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا، اور وہ حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ میڈیکل سٹورز نے کثیر سرمایہ لگایا ہے وہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ جو تجربات صوبائی حکومت کررہی ہے اس کو من وعن مانے جائیں۔
1,288 total views, 2 views today