سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور صدر انجنیئر شرافت علی نے اہم ترین اجلاس کل طلب کرلیا، تحریک انصاف سمیت دیگر پارٹیوں ، سیاسی وسماجی شخصیات کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ، کل جمعہ کے روز سہ پہر چار بجے انجنیئر شرافت علی حلقہ پی کے بیاسی کے تحریک انصاف سمیت دیگرپارٹیوں اور عزیز واقارب کیساتھ انے والے الیکشن پر بات چیت کرینگے اور ان سے صلاح ومشورہ بھی کرینگے،جس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، اگر وہ انے والے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہیں پھر اے این پی، تحریک انصاف اور ن لیگ کیلئے ایک بڑا چیلنج بن جائیگا، کیونکہ ان کے ساتھ تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کے علاوہ دیگرپارٹیوں کے کارکن بڑی تعداد میں موجود ہیں اور وہ انجنیئر شرافت علی کی حمایت کرتے ہیں ۔
1,368 total views, no views today



