سوات، مینگورہ شہر کے نجی سکول میں بچوں کو انسداد خسرہ ٹیکے لگانے سے 33 بچوں کی حالت غیر ہوگئی ، جن میں سے متعدد بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، نجی سکول ایم ار ماڈل سکول کے انتظامیہ کے مطابق سکول میں تقریبا 60 بچوں کو خسرہ سے بچاؤ ٹیکے محکمہ صحت کی ٹیم نے لگائے ، جس سے 7 سال سے لیکر 9 سال تک کے عمر کے 33 بچوں کی حالت غیر ہوگئی ،
ان بچوں میں سے زیادہ تعداد ان بچوں کی تھی جو ٹیکہ لگانے کے بعد بے ہوش ہوگئی ، بعض بچوں کو الٹیاں انا شروع ہوگئی اور تیز بخار بھی ہوگیا، سکول انتظامیہ نے بچوں کی حالت غیر ہوتے دیکھ ان کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے اور بعض بچوں کو اکسیجن بھی لگایا گیا، بچوں کی والدین کو اطلاع ملتی ہی وہ بھی ہسپتال پہنچ گئی ،سیدو شریف ہسپتال کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، دوسری طرف محکمہ صحت کے مطابق انجکشن کے ضائع المیعاد ہونے کی خبر کی تردید کی اور کہا کہ ان بیگز سے 160 سے زائد دیگر بچوں کو پہلے ہی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے کسی بچے کی حالت غیر ہونے کی اطلاعات نہیں ملی ، نجی چینلز پر خبر نشرہونے کے بعد کمشنر ملاکنڈڈویژن افسر علی ، ایم پی اے نادیہ شیر ،ڈی سی سوات محموداسلم، اے سی تحصیل بابوزئی اشفاق ،ایم پی اے فضل حکیم نے فوری طورپر ہسپتال کا دورہ کیا ، کمشنر ملاکنڈڈویژن نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد خسرہ مہم پچھلے ایک ہفتہ سے جاری ہے تاہم ابھی تک کسی دوسرے جگہ اس ایسی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے، انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیدیا۔سیدوشریف ہسپتال میں ایمرجنسی یونٹ میں ڈاکٹر ز اور ایم ایس نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ، ایک گھنٹہ بعد ایم ایس اور دیگر ڈاکٹر ایمرجنسی وارڈ میں پہنچے۔
455 total views, no views today


