خوازہ خیلہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 29 ستمبر 2017ء ) خوازہ خیلہ شین بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن،روڈ کے کنارے غیر قانونی کیبین،ہتھ ریڑی،جھومپڑی وغیرہ مسمار ٹی ایم اے،پولیس،سول ڈیفنس اور لیویز کے بھاری نفری نے اپریشن میں حصہ لیا،تجاوزات کے خاتمے کیلئے بازار کابینہ نے تین دن کا مہلت مانگ لیامتعدد دوکاندروں کو جرمانہ۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے شین بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن میں TMO یاسر محمد خان SHO انسپکٹر امان خان،گروپ افیسر سول ڈیفنس فواد خان،پوسٹ کمانڈر جہان علی کے علاوہ سوات لیویز ، پولیس اور TMA سٹاف کے بھاری نفری موجود تھے ،عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے شین بازار میں روڈ کے کنارے موجود غیر قانونی ناجائز تجاوزات کو ہٹاکر روڈ کے رونق بحال کردی اس موقع پر بازار کابینہ کے صدر حبیب اللہ،دفتر علی اور ڈاکٹر مراد نے TMO،پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور تجاوزات ہٹانے کے موقع پر انتظامیہ سے مزاکرات کرکے بازار کے دوکانداروں ہدایات کرتے ہوئے تین دن کے مہلت کا اجازت مانگ لیا۔
1,844 total views, no views today



