مینگورہ (سوات نیوز ڈا ٹ کام ۔ 29ستمبر 2017ء ) ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کی کوششوں سے سیدو شریف ہسپتال میں اپریشن تھیٹر کمپلیکس کے لئے دس کروڑ روپے کی منظوری ، پانچ کروڑ جاری ، اپریشن تھیٹر کمپلیکس کے تعمیر سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مسائل میں کمی آئے گی ، مسرت احمد زیب گزشتہ روز سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال میں اعلیٰ سطحی اجلاس چیف ایگزیکٹیو تاج محمدخان منعقد ہوا ، جس میں ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب ، پی ڈی اے ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر نعیم ، ڈاکٹر گلشن اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا مقصد یہاں کے عوام کی ترقی وخوشحالی ہے اور اس کے لئے ہر پلیٹ فارم استعمال کررہی ہے ، اور اس مقصد کے لئے مرکزی حکومت سے خصوصی پیکیج منظور کیا ، جس میں سید وہسپتال میں دس کروڑ روپے کے خطیر لاگت سے اپریشن تھیٹر کمپلیکس منظور کیاجس کی تعمیر سے مالاکنڈ ڈویں ن کے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی ، اس موقع پر سیدو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو اور میڈیکل کالج کے پرنسپل تاج محمدخان نے مسرت احمد زیب کاشکریہ دا کیا اور کہاکہ ایک سال کے عرصے میں یہ کپلیکس مکمل ہوگا ، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چےئرمین شہزاد عالم اور ڈاکٹر گلشن نے بھی خطاب کیا ۔
1,346 total views, 2 views today