مینگورہ، نواحی علاقہ منگلور میں شادی شدہ خاتون کے لاش گھر سے برامد ،گھر والوں نے شوہر پر قتل کی دعویداری کردی۔ گزشتہ روز منگلورمیں مسماۃ(ن)دخترگلعمبرعمر اٹھائیس سال سکنہ مدین حال منگلور گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی،مسماۃ (ن) کے گھروالوں نے شوہر نصراللہ پر قتل کی دعویداری کردی،سنگوٹہ پولیس نے لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
سوات کے علاقے ڈڈہرہ میں 17سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ڈڈہرہ میں سترہ سالہ نوجوان طلحہ ولد نثار نے مبینہ طور پر باپ کے ڈانٹنے پر طیش میں آکر گھر میں موجود زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا جسے بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔
448 total views, no views today


