مینگورہ، کوالیفائیڈ پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے عہدیداروں اور اراکین کا اپنے مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ ، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اساتذہ کو اپ گریڈکیا جائے ، اپنے جائز مطالبات کی منظوری تک پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ، کو الیفائیڈ ٹیچر ز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے عہدیداروں اور اراکین
نے صوبائی چیئرمین جاوید سلیم کی قیادت میں گورنمنٹ پرائمری سکول ملابابا مینگورہ سے احتجاجی ریلی سوات پریس کلب پہنچی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیئرمین سلیم جاوید ، صوبائی فنانس سیکرٹری احسان الحق اور سوات کے جنرل سیکرٹری حضرت سید نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ پرائمری اساتذہ کی محرومیاں ختم کی جائے ، ہیڈماسٹر ، سی ٹی ، ایس ایس ٹی ، ایس ایس کے پوسٹوں میں پرائمری اساتذہ کو تعداد کی تناسب سے کوٹہ دیا جائے ، کوالیفائیڈ پرائمری اساتذہ تعلیم کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں ، صوبائی حکومت کی جانب سے کلرکوں کی اپ گیڈیشن اور میٹرک پی ایس ٹی کے لئے گریڈ 15 کی سمری موجودہ بڑا کارنامہ ہے لیکن کوالیفائیڈ اساتذہ کو بھی ان کا حق دیا جائے کیونکہ تعلیم کے فروغ کے لئے کیو پی ٹی کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے ۔
436 total views, no views today


