خوازہ خیلہ (حسین احمد سے)خوازہ خیلہ سے مدین جانے والے جرگہ اراکین پر مدین پولیس کی تشدد ، تشدد سے مصالحتی کمیٹی کا رکن جاں بحق، ایس ایچ او سمیت چار افراد کیخلاف ایف ائی ار درج کرنے کی یقین دہانی ، پولیس سٹیشن مدین کا محاصرہ ختم مقامی ذرائع کے مطابق خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والےتاجرضیائ الرحمان کا تین کروڑ سے زائد رقم مراد باچا سکنہ مدین کے ذمہ واجب ادا تھے، جس کیلئے ضیائ الرحما ن نے خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن کے مصالحتی جرگہ کے دو اراکین خورشید اور خان سردار مدین لے کر گئے تھے، جہاں پر مراد باچا کے بیٹوں نے پولیس سٹیشن مدین کو اطلاع دی، ایس ایچ او عزیز الرحما ن نے پہنچتے ہی جرگہ اراکین پر تشدد شروع کردیا، تشددسے خورشید موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ باقی لوگوں کو معمولی چوٹیں ائی، جس پر خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے باقی افراد نے لاش کو مدین پولیس سٹیشن کے سامنے رکھ کر احتجاج شروع کردیا جبکہ پولیس سٹیشن کا محاصرہ بھی کردیا، حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے ایس پی اپر سوات موقع پر پہنچ گئے ، اور ایس ایچ او عزیز الرحمان ، باچا مراد کے دو بیٹوں اور ایک بیتجے پر ایف ائی ار درج کی یقینی دہانی کرائی گئی، جس کے بعد احتجاج ختم کیا گیا اور لاش کو ابائی علاقہ روانہ کیا گیا، ایس ایچ او عزیز الرحمان ، وحید مراد، اظہار مراد اورمحبوب عالم موقع سے فرار ہوگئے ، ایس پی اپر سوات کے یقین دہانی کے بعد لوگ پر امن طور پر منتشر ہوگئے
1,363 total views, 4 views today