سوات(حسین احمد سے)ایس ایچ او مدین سمیت تین افراد کیخلاف ایف ائی ار درج ،انکوائری تین دن بعد شروع کی جائے گی، مقامی لوگوں کے مطابق کل ایس ایچ او کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے مصالحتی اور امن کمیٹی کے رکن خورشید خان کی ایف ائی ار ایس ایچ او مدین عزیز الرحمان، اظہار وحید اور مراد وحید کیخلاف کاٹ دی گئی ہے، ایف ائی ار کے حوالے مدین پولیس سٹیشن میں پانچ رکنی جرگہ بنایا گیا تھا، جنہوں نے ایف ائی ار کے اندراج پر زور دیا، جس کے بعد ان تین افراد کیخلاف ایف ائی ار درج کی گئی، دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹر نے رپورٹ جاری کردی ہے، جس سے خورشید کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے، جس کے بعد ایف ائی ار درج نہیں ہوسکتی، پولیس ذرائع کے مطابق لواحقین نے بھی کسی قسم کی ایف ائی ار درج نہیں کی ہے۔
دوسرے جانب جانبحق ہونے والے خورشید خان کی نماز جنازہ ابائی علاقہ مین ادا کردی گئی ہے، جبکہ تعزیت کیلئے لوگوں کا انا شروع ہو گیا ہے۔
1,764 total views, 2 views today