اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں باقاعدہ فوجی آپریشن نہیں کیا جارہا۔وزیر اخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ فضائی کارروائی دہشت گردی کا ردعمل اور پہلے سے موجود پالیسی کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سمیت اہم شہروں کو فوج کے حوالے کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی طالبان سے مذاکرات ختم کرنے کا بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی دونوں اطراف سے ایسا کوئی مطالبہ کیا جارہا ہے۔شمالی وزیرستان میں بدھ کے روز شروع ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں حکام کے مطابق 71 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مقامی افراد نے ہلاکتوں کی تعداد 80 بتائی ہے۔
515 total views, no views today
Comments


