سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام مرکز اسلامی سنگوٹہ میں علماء و مشائخ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ ضلع بھر سے بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی ۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی چیف خطیب و نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مولانا محمداسماعیل تھے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اور قانون سازی میں علماء کا بڑا کردار ہے ۔ مدارس اور علماء ملک کے نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں۔ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اس کو سیکولر بننے نہیں دینگے ۔ علماء کرام معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ملک کو نظریاتی ڈگر پر لانے کے لئے مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔علماء کرام ملک میں اسلامی نظام کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ علماء کانفرنس سے ممتاز مذہبی سکالر سابق ایم این اے ڈاکٹر عطاء الرحمان ، امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین ، جمعیت اتحاد العلماء ضلع سوات کے صدر مولانا فضل الرحمان ، جامعہ حقانیہ سنگوٹہ سوات کے مہتمم مولانا شیر زادہ ، مولانا محمد طیب سمیت دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا ۔
2,470 total views, 2 views today
Comments