مٹہ (سوات نیوز ڈاٹ کام)مٹہ بار ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس اجلاس میں تمام وکلاء برداری نے شرکت کرکے چند اہم قرادادیں متفقہ طور پر منظور کی وکلاء برادری کے تمام گاڑیوں کو کچہری کی اندر پارکنگ کی اجازت دی جائے اور کچہریوں کی گیٹ نمبر دو کو بھی فوری طور پر کھول دیا جائے جوڈیشنل کمپلیکس میں کسی بھی قسم کی ردبدل برداشت نہیں کی جایئگی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ بار ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر محمد حلیم خان مٹہ بار میں منعقد ہوا جس میں تمام وکلاء نے شرکت کی اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اجلاس میں متفقہ طور پر قرادادیں منظور کئے گئے جس میں کہا گیا کہ مٹہ بار ایسوسی ایشن مطالبہ کرتے ہیں کہ وکلاء کے تمام گاڑیوں کو حسب سابق تحصیل کچہری احاطہ کی اندر پارکنگ کی اجازت دی جائے اور اس نسبت کسی بھی روکاوٹ برداشت نہیں کی جایئگی قراداد میں کہا گیا کہ جب تک عدلتی حدود کے اندر وکالء کے گاڑیوں کو اندر انے کے سلسلے میں روکاوٹ دور نہ ہو تو تمام وکلاء جمعہ کے روز عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کریں گے اور جمعہ کیروز نہ تو وکلاء نہ انکے منشی نہ جملہ عریض نویس نہ جمہ فوٹو سٹیٹ والے نہ جملہ سٹامپ فروشان نہ جملہ دوکانداران عدالتی حدود یا احاطہ کچہری میں نہیں ائیں گے جو کہ بعد میں مشاورت سے ہوگا قراداد میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں مستقل طور پر عدالتوں سے بائیکاٹ زیر عمل لایا جایئگا اور اگر کسی وکیل منشی عریض نویس فوٹو سٹیٹ دوکاندار یا سٹامپ فروش ہڑتال کے روز احاطہ کچہری میں دیکھا گیا یا خلاف ورزی کی تو انکے خلاف اخری کاروائی کی جایئگی ایک اور قرداد میں کچہری کے گیٹ نمبر دو کو فوری طور پر کھولنے کا بھی مطالبہ کیا گیا جبکہ ایک اور قراداد میں کہا گیا کہ مٹہ جوڈیشنل کمپلیکس میں کسی بھی قسم کی رد وبدل قبول نہیں کی جایئگی اور اس کمپلیکس پر فوری طور پر کام شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
1,492 total views, 2 views today