سوات ، یونیورسٹی آف سوات میں تیسرا نیشنل اکیڈیمک ایکسپو 27مئی سے شروع ہو رہا ہے جو 28مئی تک جاری رہے گا۔ دو روزہ ایکسپو میں ملک بھر سے 20سے زیادہ جامعات کے تقریبا 200کے قریب طلباؤطالبات کی شرکت متوقع ہے۔ ایکسپو میں مختلف قسم کے سٹالز، کمپیوٹر سافٹ وےئرز، کمپیو ٹرز گیمز، پوسٹر مقابلے،تقاریریں، مختلف قسم کے سٹالزاور دوسرے اہم ایونٹس شامل ہیں۔
جس میں طلبہ اپنے صلاحیتو ں کا مظاہرہ کرینگے۔ اس کے علاوہ حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلے بھی شامل ہوں گے۔کیمپس میں مختلف سٹوڈنٹس سوسائیٹیز کے طلبہ اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرینگے۔ دو روزہ نیشنل ایکسپو کے لئے اوڈیگرام کیمپس میں پہلے سے ہی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ یا درہے کہ ہر سال یونیورسٹی آف سوات اکیڈیمک ایکسپو کا انعقاد کر تا ہے۔
439 total views, no views today


