سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)گورنمنٹ پرائمری سکول رحیم اباد 2 کے طلبائ کا احتجاجی مظآہرہ، جی ٹی روڈ بند، طلبائ سکول بلڈنگ خالی کرنے کے بعد کہاں پڑھیں گے، پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ رحیم اباد میں سکول طلبائ نے سڑک بند کرکے سپریم کورٹ فیصلہ کیخلاف احتجاج شروع کردیا ہے، طلبائ کیساتھ ساتھ والدین بھی احتجاج میں شریک ہیں، جن کا مطالبہ ہے کہ سپرم کورٹ نے بلڈنگ خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، جبکہ اس سکول میں 1380 بچے اور بچیاں پرائمری سکول تک پڑھتے ہیں، طلبائ اور والدین کا کہنا ہے کہ اگر سکول بلڈنگ کواپریٹیو سوسائٹی کیلئے خالی کردیں گے تو بچے ، بچیاں کہاں پڑھیں گے ، وہ واپس گھروں میں بیٹھ جائیں گے اور تعلیم کے زیور سے محروم ہو جائیں گے ۔
دوسری طرف احتجاج کی وجہ سے جی ٹی روڈ بند ہو گیا ہے ، اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں، واضح رہے کہ اس علاقہ میں نزدیک دوسرا کوئی سکول نہیں ہے۔
1,627 total views, 2 views today