کراچی / اسلام آباد: شب معراج آج ملک بھرمیں بھی نہایت عقیدت واحترام سے منائی جائیگی۔ اس حوالے سے محافل ذکر معراج منعقد کی جائیں گی۔ علمائے کرام نبی کریمؐ کے عظیم معجزے معراج کے واقعات وفضائل بیان کریں گے۔مساجدمیں محافل ذکر ونعت، قصیدہ بردہ، قصیدہ معراجیہ، درودشریف، صلوۃ التسبیح، نوافل اورخصوصی دعائوںکا اہتمام کیا جائے گا۔ شب معراج کا مرکزی اجتماع جامع مسجدمیمن مصلح الدین گارڈن میںبعد نمازعشا منعقد ہوگا۔
شب معراج کے اجتماعات شہرکی سیکڑوں مساجد میں ہوں گے۔ دعوت اسلامی کے زیراہتمام اجتماع ذکرونعت مرکزفیضان مدینہ میں ہوگا۔ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت شبِ معراج مصطفیؐ کامرکزی اجتماع بعد نمازِ عشا جامع مسجد امیرحمزہ، ناظم آبادمیں ہوگا جس سے مولانامحمد بشیرفاروق خصوصی خطاب کے بعداجتماعی دعا کرائیں گے۔
محمد سلیم خان قادری ترابی جامع مسجدمسلم ٹائون میں منعقدہ اجتماع شب معراج، گلبہارنعت کونسل کی 37ویں سالانہ لیلۃ النعت سمیت شہرکے دیگر علاقوں میںمنعقدہ محافل اور تقریبات میںشرکت کریں گے۔ محمد سلیم قادری نے علمائے کرام، مشائخ عظام، اکابرین اورعوام سے دردمندانہ اپیل کی وہ اپنی عبادات میں تحریک پاکستان کے شہدا کو بھی یادرکھیں اوران کوایصال ثواب کیساتھ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اورامن وامان کیلیے خصوصی دعا کریں۔
401 total views, 1 views today