سوات(سکون خان )سوات کے اک اور تحصیل میں سڑک کشادگی کیلئے عمارات گرانے کا نوٹس جاری، دیواروں پر پوسٹر اویزاں کرکے عوام کو اگاہ کردیا گیا، چارباغ بازار میں دیواروں پر ایک پوسٹر لگائی گئی ہے کہ جس میں لکھا گیا ہے کہ این ایچ اے کے رول نمبر 12 کے تحت سڑک کو کشادہ کرنے اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے عوام کو کہا گیا ہے ، نوٹس سیل اف دی نیشنل ہائی وے کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔جس میں چارباغ بازار کے تمام دکانداروں اور گھروں کو سات دن کی ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے ۔
اس بارے میں جب چارباغ عوام کیساتھ بات کی گئی تو انہوں نے نوٹس کو سراہا کہ یہ اچھی بات ہے اگر سڑک کشادہ ہو جائے تو ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائیگا، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چارباغ بازار کو پہلے بھی کشادہ کیا گیا تھا اور لوگوں کے عمارات گرائے گئے تھے۔
1,839 total views, no views today



