سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) ویلج ڈیفنس کمیٹی کے گاڑی پر حملہ میں پولیس کا دوسرے روزبھی سرچ اپریشن جاری رہا، ایس ایچ او مالم جبہ اختر ایوب کے مطابق پہاڑی علاقہ تمبہ گھٹ میں پولیس نے دو روز میں 23 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ریمورٹ کنٹرول سے کئے گئے دھماکے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا پولیس کا کام ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو روز سے پولیس پہاڑی علاقہ میں سرچ اپریشن کررہی ہے، جس میں اب تک 23 افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ہے، جن سے تفتیش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ سرچ اپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا،
واضح رہے کہ اتوار کے روز ویلج ڈیفنس کمیٹی کے ممبر احمدزیب کے گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا تھا، جس میں اس کے والد شہید جبکہ ایک بھائی زخمی ہوگیا تھا، جس کوطبی امداد کیلئے خوازہ خیلہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا ، وی ڈی سی ممبر کے والد کی نماز جنازہ ابائی علاقہ تمبہ گٹ میں سخت سیکورٹی میں ادا کی گئی تھی، جبکہ دھماکہ میں بی ڈی ایس سکواڈ کے مطابق تین سے چار کلو تک بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔
2,300 total views, no views today



