بونیر(سوات نیوز ڈاٹ کام)ضلع بونیر کے علاقہ شلبانڈی میں سکول وین حادثہ کا شکار، دو بچیاں جاں بحق بارہ بچے شدید زخمی ہوگئیں، چار بچیوں کی حالت نازک ، پولیس ذرائع کے مطابق گائوں شلبانڈی سے سواڑی جانیوالے سکول وین شلبانڈی کے قریب تیز رفتاری اور بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگئی، جس میں دو بچیاں جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوگئیں ہیں، جن میں چار بچیوں کی حالت نازک ہے، جن کو ایل ار ایچ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا ہے، حادثہ کی اطلاع ملتی ہی بڑی تعداد میں والدین اور علاقہ کے عوام ڈگر ہسپتال پہنچ گئے ، جبکہ ڈی سی بونیر سید کاظم حسین شاہ نے واقعہ کی اطلاع ملتی ہے ڈگر ہسپتال پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے بچیوں کی عیادت کی ، جبکہ کل جمعرات کے روز بونیر کے تمام نجی سکولوں کی میٹنگ بھی طلب کرلی ہے، تاکہ ان جیسے دوسرے حادثوں سے بچا جا سکے۔
1,980 total views, no views today