اسلام آباد (سوات نیوز ڈاٹ کام – 04اکتوبر 2017ء )قومی اسمبلی کے سپیکر ایا زصادق کا کہنا ہے کہ ختم نبوت سے متعلق شق اور حلف نامہ اپنی اصل شکل میں واپس لایا جائےگا ۔ختم نبوت والی شق میں ترمیم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ختم نبوت سے متعلق شق اور حلف نامہ اپنی اصل شکل میں واپس لایا جائےگا۔جب غلطی کا احساس ہو تو درستی کرنا کوئی غلط بات نہیں۔مسئلے کے حل کے لیے مل کر لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے ۔شق سے متعلق مشاورت کی جائگی ۔معاملے پر آج ہی مشاورت کریں گے جبکہ کل اس کو قومی اسمبلی میں لائیں گے ،حلف نامے کا مسئلہ ایک دو روز میں حل ہو جائے گا ۔امید ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے ۔
1,826 total views, 2 views today
Comments