سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا بنیادی مقصد ملک سے حقیقی معنوں میں کرپشن ،ظلم ،نا انصافی کا خاتمہ اور ایک پُرامن معاشرہ کا قیام ہے۔تحریک انصاف نے کرپشن کا راستہ بند کرکے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کو یقینی بنا دیا۔صوبائی حکومت نے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ماضی میں اُن کی مثال نہیں ملتی۔اب عوام پر وہی لوگ حکمرانی کرنے کا حق رکھیں گے جو خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر ڈیڈک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہاکہ ضلع سوات میں کرپٹ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے افسران اور اہلکارخود کوعوام کا خادم سمجھ کر اُن کے مسائل حل کریں اور ان کو شکایت کا موقع نہ دیں بصورت دیگر ضلع بدرکئے جائیں گے۔اس موقع پرچےئر مین ڈ یڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے ٹی ایم اوبابوزئی کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانڑکے علاقہ کوترومیرہ میں ڈمپنگ گراؤنڈ کے مسلہ اور عوام کا تحفظات اور خدشات کو جلد سے جلدحل کریں اور ڈمپنگ گراؤنڈکیلئے دوسرے جگہ تلاش کریں جس سے مقامی آبادی اور عوام کو کسی بھی قسم تکلیف نہ ہوں اور ڈمپنگ گراؤنڈکیلئے موضوع جگہ تلاش کرکے جلد از جلد رپورٹ پیش کیا جائے۔
1,072 total views, no views today



