سوات ، سوات میں گھریلو اور انڈسٹریل بلوں میں 2روپے سے4روپے تک کے فی یونٹ اضافے کے خلاف سوات سی این جی ایسوسی ایشن نے احتجاجی کی دھمکی دیدی،حکومت کے اعلان کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 1.48روپے کمی کردی گئی ہے لیکن اس کے برعکس حالیہ بلوں میں گھریلو صارفین کے بلوں میں فی یونٹ چار روپے جبکہ انڈسٹریل بلوں میں فی یونٹ دو روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے ،سوات سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی طاہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت عوام کوریلیف دینے کی بجائے انہیں مشکلات سے دوچار کررہی ہے
انہوں نے کہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ایک روپے اڑتالیس پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے مگر اس کے برعکس حالیہ بلوں میں دیکھنے میں آیا ہے کہ قیمت میں نہ صرف اضافہ کیا گیا ہے بلکہ یونٹوں کی تعداد بھی 100سے کم کرکے 48کردی گئی ہے اس سے قبل گھریلوبلوں میں 100یونٹ 5روپے اور 200یونٹ8روپے پر تھے جو اب 48یونٹ کردئے گئے ہیں اور اس سے زائد کے یونٹ 14روپے وصول کئے گئے ہیں جس مجموعی طورپر اوسطاًفی یونٹ گھریلو صارفین کے لئے 11روپے کردیا گیا ہے اسی طرح انڈسٹریل بلوں میں بھی 2روپے تک کا فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے 8روپے کی بجائے اب قیمت 10روپے تک اورپیک ٹائم میں 15روپے تک فی یونٹ قیمت بڑھادی گئی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام پر بلوں کے ڈرون گرانے کے بجائے انہیں ریلیف دیں بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
405 total views, no views today


