سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار جبکہ پہاڑی اور سیاحتی علاقوں میں موسم سرد ہو گیا ہے، صبح سات بجے شروع ہونے والا ہلکی نو بجے تک جاری رہی ، جس سے خشک موسم کا خاتم ہوگیا، مینگورہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیاہے، جبکہ پہاڑی اور سیاحتی علاقوں مالم جبہ ، کالام سمیت دیگر علاقوں میں موسم سرد ہو گیا ہے، دوسری طرف ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بارش سے نزلہ زکام بخار سمیت دیگر بیماریوں میں کمی ائے گی، صبح نو تک بارش کے بعد سورج نکل ایا۔
3,210 total views, 2 views today
Comments