سوات، سوات کے سیاحتی علاقہ پشمال میں ٹرک دریائے سوات میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت سولہ افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوئے ، امدادی کارروائیاں بدستور جاری ہے، مقامی لوگوں نے زخمی اور جاں بحق افراد کو سول ہسپتال کالام پہنچادیا ، ہسپتال اور پولیس کے مطابق مینگورہ سے گبرال جانے والا پورا خاندان ٹرک میں اپنے مویشیوں سمیت سوا ر تھا
اور کالام کی پہاڑی علاقہ گبرال جارہا تھا کہ پشمال کے قریب خراب سڑک کی وجہ سے گاڑی کی بریک فیل ہوگئی اور و ہ دریائے سوات میں جاگری ، جس میں موقع پر دس بچوں پانچ خواتین سمیت سولہ افراد جاں بحق ہوگئے ، جبکہ بچوں ،خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوئے ،کالام ہسپتال کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ،مقامی لوگوں اور پولیس کی مشترکہ طور پر امداد ی کارروائی بدستور جاری ہے،
428 total views, no views today


