سوات ، سوات میں کرش مشینوں پر پولیس کے چھاپوں پر ایسوسی ایشن سراپا احتجاج ، کرش مشینوں کی تالہ بندی اور ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان ، کرش مشینوں پر بلاجواز چھاپوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ ، 30 مئی تک کوئی بھی کرش مشین نہیں کھلے گا ، پولیس بلا جواز تنگ کرنے سے باز رہیں ، معاملہ عدالت میں ہے عدالتی فیصلے کا احترام کرینگے ۔ آل سوات کرش مشین اونر ایسوسی ایشن کے صدر رحمت علی خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں
اور سوات میں کرش مشینوں کی تالہ بندی اور ہڑتال جاری رہے گا میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے بند کرش مشینوں پر چھاپے اور بلا جواز تنگ کرنے کا سلسلہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کرش مشین 30مئی سے قبل نہیں کھلے گا کیونکہ معاملہ عدالت میں ہے اور 30 مئی کو تاریخ مقرر کیا گیا ہے ہم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن خبردار کرتے ہیں کہ کسی کو ہر گز یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ چھاپوں کی آڑ میں ہمیں تنگ کرے انہوں نے کہا کہ ہم نے مشینوں کی تالہ بندی اور ہڑتال کا جو اعلان کیا ہے اپنے موقف پر قائم ہے اور یہ ہڑتال بدستور جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ کسی کو برادری کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے ہم نے انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا یا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ عدالت سے ہمیں انصاف ملے گا انہوں نے مزید کہا کہ اپنے مطالبات اور حق کیلئے احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے لہذا حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے ۔
479 total views, no views today


