سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ شہر میں بھی اب عمارتیں گریں گیں، نشان لگ گئے ، جی ٹی روڈ پر این ایچ اے حکام نے مارکنگ کا اغاز کردیا ، ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر میں بھی این ایچ اے نے گلشن چوک سے لیکر حاجی بابا چوک تک پہلے مرحلے میں پیمائش کرنے کے بعد نشانات لگا دیئے ، سرخ نشان تک عمارتیں ، دکانیں اب عوام کو گرانے کی ہدایات کی جائے گی، اس سے قبل بریکوٹ ، کبل ، چارباغ مدین، اور خوازہ خیلہ مین جی ٹی روڈ پر واقع عمارتوں کو گرایا گیا تھا، اب این ایچ اے نے مینگورہ شہر میں بھی شروعات کردی ہیں، اور گلشن چوک سے لیکر حاجی بابا چوک تک عمارات پر مارکنگ کرنے کا اغاز کردیا ہے۔جس کے بعد نوٹس کے ذریعے ان نشانات تک عمارتین گرانے کا حکم جاری کردیا جائیگا۔
2,271 total views, no views today
Comments



