سوات ، یونیورسٹی آف سوات کے زیر اہتمام تیسری سالانہ اکیڈیمک ایکسپو کا انعقاد کیا گیا ہے۔ دو روز تک جاری رہنے والے ایکسپو میں یونیورسٹی آف سوات کے علاوہ ملک بھرسے 20یونیورسٹیوں کے طلباء وطالبات حصہ لے رہے ہیں ۔ ان طلباء نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو اُجاگر کرنے اور مختلف شعبوں میں اپنی مہارت کا اور قابلیت کا اظہار کرنے کیلئے سٹالز لگائے ہیں۔ دوروزہ سالانہ ایکسپوکی افتتاحی تقریب میں وائس چانسلریونیورسٹی آف سوات پروفیسر محمدجہانزیب خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے رنگارنگ تقریبات کے دوران اکیڈیمک ایکسپوکاافتتاح کیا۔
اس موقع پراپنے خطاب میں وائس چانسلرنے کہاکہ یونیورسٹیاں صرف طلباوطالبات کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے تک محدودنہیں بلکہ وہ ان کی مناسب تربیت کابھی اہتمام کرتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اکیڈیمک ایکسپوکاتسلسل کے ساتھ انعقادکامقصدبھی مختلف یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلبہ کوموقع فراہم کرناہے کہ وہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کابھی اظہارکریں ۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف سوات جوکہ 2010میں قائم ہوئی ہے ، نے مختصرمدت میں تعلیم کے میدان میں کئی انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں اوران کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کومعیاری تعلیم دلائی جائے تاکہ یہاں پڑھنے والے طلباء وطالبات کوعملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہارکے بہترمواقع دستیاب ہو۔وائس چانسلرنے سالانہ اکیڈیمک ایکسپومیں شرکت کرنے والی یونیورسٹیوں کے منتظمین اورطلبہ کوسوات آمدپرخوش آمدیدکہتے ہوئے اس یقین کااظہارکیاکہ یہ میگاایونٹ طلبہ کی ذہنی نشوونمامیں مددگارثابت ہوگا۔واضح رہے کہ سالانہ اکیڈیمک ایکسپومیںیونیورسٹی آف پشاور، یونیورسٹی آف ملاکنڈ،سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور، اباسین یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر،سرحدیونیورسٹی پشاور، نمل کالج میانوالی، جی پی سی مردان، پرسٹن یونیورسٹی کوہاٹ، آئی ایم سائنسزپشاور، یونیورسٹی آف گجرات اورکوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے طلبہ شرکت کررہے ہیں ۔افتتاحی تقریب میں رجسٹراریونیورسٹی آف سوات سمیت فیکلٹی ممبران اورطلبا وطالبات نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی جبکہ اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے پرووسٹ یونیورسٹی آف سوات نے کہا کہ یونیورسٹی گذشتہ تین سالوں سے اکیڈیمک ایکسپوکاانعقادکررہی ہے اورطلبہ کی بہترذہنی نشوونماکیلئے آئندہ بھی وہ اس قسم کی سرگرمیو ں کااہتمام کریں گے۔
441 total views, no views today


