سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے عمران خان کے جلسہ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا، سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فضل حکیم نے کہا کہ بونیر جلسہ میں سوات سے کوئی کارکن شرکت نہیں کرے گا، کیونکہ یہ بونیر کا جلسہ ہے اور وہاں پر پہلے سے ہی بہت بڑی تعداد کارکنوں کی موجود ہے، اس کے علاوہ یہ جلسہ صرف بونیر کے سطح پر ہو رہا ہے ، لیکن اس کے باوجود اگر کوئی کارکن جانا چاہئے تو اس پر کوئی پابندی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ عہدیداران البتہ اس جلسہ میں جائیں گے، انہوں نے کہا کہ 2018 میں پورے خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی اور صوبائی حکومت کیساتھ ساتھ مرکزی حکومت بھی بنائے گی ۔
1,536 total views, 2 views today
Comments