جمعیت علماء اسلام (ف) کے سوشل میڈیا انچارج محمد قاسم شامیزئی نے کہا ہے کہ گراسی گراونڈ کا جلسہ تاریخی ہوگا ، سوشل میڈیا کے انتظامات مکمل ہے اور سوشل میڈیا ٹیم تاریخی جلسے کے لئے کارکنان اور عوام کو ہر وقت سوشل میڈیا پر اگاہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گراسی گراونڈ جلسہ گاہ میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم قاری عبدالباعث صدیقی کے یاد میں منعقدہ اس تاریخی جلسے میں کثیر تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے اور سوشل میڈیا کے جانب سے جلسے کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران گراسی گراونڈ جلسے کے تمام رپورٹس سوشل میڈیا پر چلائینگے ۔
1,092 total views, no views today
Comments



