سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)سوات پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن اور ناکہ بندیاں،چرس،ہیروئن،دیسی شراب اور پستول برآمد ،مشتبہ سمیت دیگرملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے نے بھاری نفری کے ہمراہ سرچ اپریشن کیدوران خفیہ اطلاع پرابوہا کے مقام پر وہاب خان سکنہ تاوس خیل ابوہا کو گرفتار کرکے انکی قبضہ سے 50لیٹر دیسی شراب برآمد کی جبکہ لنڈاکی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ناکہ بندی کیدوران 215گرام چرس،ایک عدد30بور پستول بمعہ 14عدد کارتوس پکڑلی ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا دیگر کاروائیوں میں7افراد گرفتار۔اسی طرح تھانہ رحیم اباد اور تھانہ مینگورہ کے ایس ایچ اوز نے ڈی ایس سٹی حبیب اللہ خان کے نگرانی میں مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے محمد خورشیدولد شیر محمد سکنہ چم سمبٹ مٹہ کے قبضہ سے 1924گرام چرس،دیگر کاروائی میں 270گرام چرس برآمد کی ،آیاز ولد طوطی ر حمن سکنہ پٹھانے کے قبضہ سے 113گرام ہیر وئن ،بشیر احمد ولد فضل ربی سکنہ برکلے سیدو شریف کے قبضہ سے 117گرام ہیروئن برآمد کی ملزمان گرفتار ، دیگر کاروائیوں میں ملزمان سے 460گرام چرس بھی برآمد کی ۔ ڈی ایس پی سیدو شریف پیر سید خان کے ہدایت پرایس ایچ اوتھانہ سیدو شریف الطاف حسین اور ایس ایچ اوتھانہ منگلور مجیب عالم خان نے کاروائی کرتے ہوئے عبد الحمید ولد شیر زادہ سکنہ فیض آباد کے قبضہ سے 115گرام ہیر وئن،عبد الحمید کے دست راست اسرا رعرف بھٹو سکنہ امانکوٹ کے قبضہ سے 110گرام ہیر وئن برآمد کی گئی دیگر کاروائیوں میں 845گرام چرس برآمدکی جبکہ 13مشتبہ اوارہ گردوں کو گرفتار کر لیا گیا،سوات بھر میں پولیس کا جرائم کے خاتمہ تک جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی جاری ہے
1,584 total views, 2 views today