کبل(الطاف خان سے) کبل ڈگری کا لج کے اسا تذہ اپنے مطالبا ت کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے کبل با زار میں احتجا جی واک مطالبات منظور ہونے تک کلا سوں سے با ئیکا ٹ جا ری رکھنے کا اعلان کا لجوں کی نجکا ری کسی بھی صورت قا بل قبول نہیں اسا تذہ کرام نے ہا تھوں میں بینرز اُٹھا رکھے تھے جس میں بورڈ آف گورنر نا منظور، کا لج اسا تذہ کے سا تھ اپ گریڈیشن اور پروفیشنل الاؤنسز کئے ہوئے وعدے پورے کرنے جیسے الفا ظ درج تھے ،ٹیچنگ سے با ئیکا ٹ کی وجہ سے طلباء شدید پریشا نی میں مبتلا ،تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز کبل ڈاکٹر خان شہید ڈگری کا لج کے اسا تذہ اپنے مطالبا ت کے حق میں سڑکوں پر نکل کر احتجا جی وا ک کیا انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کے طرف سے بور ڈ آف گورنر کسی بھی صورت قا بل قبول نہیں حکومت کا لجوں میں پرائیویٹائیزشن کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے طر ف سے کا لج اسا تذہ کے سا تھ اپ گریڈیشن اور پروفیشنل الا ؤنس بارے کئے ہوئے وعدے پورا کریں ورنہ احتجاج اور کلا سیز سے با ئیکا ٹ کا سلسلہ جا ری رہے گا۔
1,055 total views, 2 views today