کبل(تحصیل رپورٹر)گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول علیگرامہ کلا س فو ر ملازم کئی ما ہ سے ڈیو ٹی سے غائب ،سکول میں بچیاں تعلیم کے بجائے صفائی کرنے پر مجبور ،پرسان حا ل کوئی نہیں ،سکول انتظامیہ کے مطابق کئی بار کلاس فور ملا ز م کے خلاف حکام بالا کو درخواست دے چکے ہیں، ادھر SDEOنا ہید اختر کے مطابق کلا س فور ملا زم عرفان مسلسل غیر حا ضری کے وجہ سے انڈر رپورٹ ہے اور تنخواہ بھی بند کی گئی ہے جبکہ عنقریب اُن کے خلا ف حتمی کاروائی کر کے ٹرمینیٹ کیا جائیگاتفصیلا ت کے مطابق تحصیل کبل کے علا قہ علیگرامہ تو حید آباد کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں تعینات کلاس فور ملا زم عرفان گذشتہ تین ما ہ مسلسل ڈیوٹی سے غا ئب ہے جسکی وجہ سے سکول بچیاں اور استا نیاں صفائی کرنے پر مجبور ہے علا قے کے عوام اور منتخب بلدیا تی نمائندوں تحصیل کونسلر سردار علی خان ، ویلج نا ئب نا ظم محمد اسما عیل اور دیگرنے شدید غم و غصے کا اظہار کر تے ہوئے صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے کلاس فور ملا زم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سابقہ کالس فور کا معاملہ حل ہونے تک متبادل کلا س فو ر ملا زم فوری طور پر تعینا ت کیا جائے تا کہ بچیاں صفائی کے بجائے تعلیم حا صل کر سکیں ادھر SDEOفی میل نا ہید اختر سے رابطہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ کلا س فور ملا زم کے خلاف شکا یتی درخواستیں موصول ہو چکے ہیں اور مسلسل غیر حا ضری کے وجہ سے ہم نے مذکورہ کلاس فور کی تنخواہ بند کردی ہے جبکہ مزید قا نو نی کاروائی جا ری ہے ۔
2,764 total views, no views today



