مٹہ (رحیم خان سے )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان اور بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سیلم خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام نہاد علمبرداروں نے صوبے کا بیڑہ غرق کرکے اس وقت صوبے کو گنگال کردیا ہے اور اب صوبے میں باقی سب کچھ بھیجنے کی بعد سرکاری سکولوں کالجوں اور ہسپتالوں کو بولیاں لگانے کیلئے پیش کردی ہے لیکن عوامی نیشنل پارٹی کے ہوتے ہوئے کھبی بھی موجودہ حکومت اپنے اس ناکام کوشش میں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ کرپشن کو ختم کرنے والوں نے صوبے میں ایسے کرپشن کی داستانیں رقم کی ہے جس کی مثالیں پہلے موجود نہیں عوام نے باچا خانی کیلئے اپنا فیصلہ سنایا دیا ہے صرف اب الیکشن کا انتظار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز خریڑئی میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے محمد قاسیم خان عبدالجلال خان ایڈوکیٹ عبدالغفار خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے محمد جان خان اور دیگر بہت سے خاندانوں نت اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد پیش کی مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں علاقے کی ترقی خو شحالی عوام کی خدمت اور یہاں کی امن پر یقین رکھتا ہے اور یہ تمام کام عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین اور ورکروں نے عملی طور پر جانی اور مالی قربانیاں دیکر عوام کیلئے ثابت کئے ہیں اور اگر اللہ نہ کریں پھر کھبی ضرورت پڑگئی تو پہلے کی طرح کسی بھی قربانی ست دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام ان لوگوں کی احتساب خود کریں جنہوں نے عوام کیساتھ جھوٹے وعدے کرکے اس وقت ان تمام وعدوں کو نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے باچا خانی کے حق میں اپنا فیصلہ دیا ہے اب رسمی طور پر الیکشن کا انتظار ہے ۔
1,690 total views, 2 views today