سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام) گورنمنٹ پرائمری سکول میں معصوم طالب علم پر استاد کی بد ترین تشدد ، طالب علم کے چچا عبدالاکبر بچے کے ہمراہ فریاد کہنے پریس کلب پہنچ گئے ، وہاں میڈیا کے نمائندوں کو بچے کے جسم پر ہونے والے تشدد کے نشانات دکھاتے ہوئے کہا کہ میرا بھتیجا اسرار ولد خلیل الرحمن گورنمنٹ پرائمری سکول کوراٹہ جامبیل میں کلاس ٹیچر ذیشان نے معصوم بچے جس کا عمر تقریباً 6-7 سال ہے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کی جسم پر بُری طرح کے نشانات پڑھ گئے ہیں حالانکہ حکومت نے سکولوں میں بچوں پر تشدد کرنے پر پابندی لگائی ہے کہ سکول میں پڑھنے والوں بچوں پر تشدد جرم ہیں جبکہ اسکے باوجود مذکورہ احکامات کی واضح خلاف ورزی کی ہے ، جبکہ بچے کی ذہنی حالت اس واقع سے اتنے متاثر ہوئے ہے کہ وہ اب سکول جانے سے کترارہا ہے ، بچے کے چچا عبدالاکبر نے حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ استاد کے خلاف کاروائی کرکے برخاست کریں ۔
1,822 total views, no views today



