بریکوٹ( ریاض احمدسے)صوبائی حکومت کے پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ٹی ایم اے بریکوٹ نے پارک کے لئے دریائے سوات کے پرفضاء مقام گیمن پر زمین مختص کردی۔اسپارک کی تعمیر سے یہاں کی قیمتی زمینیں دریا برد ہونے سے بچ کر محفوظ ہوجائیں گے جس سے زرعی آمدن میں حددرجہ اضافہ ہوگا جبکہ دوسری طرف عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ کاروباری مواقع بھی میسر ہوجائیں گے ۔پارک پر تعمیراتی کام جلد شروع کیاجائے گا۔۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل ناظم بریکوٹ گوہر ایوب خان ،اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شکیل احمد جان،ٹی ایم او بریکوٹ شکیل حیات خان نے پارک کی تعمیر کے سلسلے میں گیمن میں دریائے سوات کے کنارے زمین کا معائنہ کیا۔اس موقع پرریڈر ٹو اسسٹنٹ کمشنر اصغر خان،ٹیکسٹیشن آفیسر محمد آیاز خان، لاء این فورسمنٹ آفیسر نزیرخان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔معائنہ کے دوران انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی پالیسی ہے کہ ہر تحصیل پر پارک اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی فراہمی کے لئے گراؤنڈ تعمیر کیاجائے اس پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل بریکوٹ میں بھی پارک کا قیام عمل میں لارہے ہیں۔اس پارک کے لئے زمین کی تلاش سابق اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دلنواز خان کے دور سے جاری تھا مگر اب گیمن کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے بہترین جگہ مختص کردی گئی ہے یہ زمین بنجر ہے کیونکہ زرعی زمینوں پر پارک تعمیر کرنا ایک طرف زراعت کو نقصان جبکہ دوسری طرف علاقے کے عوام بھی متاثر ہوسکتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ ٹی ایم اے بریکوٹ عوام کو ان کے خواہشات کے مطابق بہترین اقدامات اٹھائیں ۔اس پارک کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو ذہنی سکون کے ساتھ ساتھ معاشی فوائد بھی فراہم ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ بہت جلد زمین مالکان کے ساتھ ملاقات کریں گے اور بعد میں جلد ازجلد اس منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام سے جتنے بھی وعدے کئے تھے وہ بتدریج پورے ہورہے ہیں ۔
1,720 total views, 2 views today
Comments