ضلعی زکواۃ کمیٹی سوات کی ناقص کارکردگی ،جہیز کے نام پر ملنی والے فنڈز کی عدم فراہمی،اکثریت غریب بچیوں کی شادیاں خواب بن گئیں ،منسٹر لائیو سٹاک اپنے گاؤں میں زکواۃ سسٹم کے ناقص انتظام کا نوٹس لے کر غریبوں کو ریلیف فراہم کریں ان خیالات کا اظہار سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے چئیرمین محمد رحیم رما خیل ایڈوکیٹ نے تحصیل مٹہ کے علاقہ شور میں انتہائی غریب بچی مسماۃ (م)دختر طالب جان کے شادی کے لئے جہیز کی سامان فراہم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی دکھی انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور وقتا فوقتا غریب اور نادار افراد کی مالی معاونت کرکے ثواب دارین حاصل کی جارہی ہے جبکہ غریبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے سمیت احساس محرومی کا خاتمہ SHRPS کا مشن ہے انہوں نے ضلعی زکواۃ کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ برائے نام کمیٹی کے ناقص کارکردگی کی وہ سے لوگوں کو کسی قسم کی ریلیف میسر نہیں خصوصا جہیز کے نام پر ملنے والی فنڈز میں عام غریب کو نظر انداز کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اکثریت غریب بچیوں کی شادیا ں رک جاتے ہیں یا سرے سے شادی نہیں ہوپاتی جو کہ سراسر ظلم اور ناانصافی پر مبنی ہے انہوں نے وزیر اعلی کے معاون خصوصی محب اللہ خان سے اپنے آبائی گاؤں شور میں زکواۃ کے ناقص انتظام کا نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ اس حوالے سے کردار ادا کرکے غریب بچیوں کو ریلیف فراہم کریں انہوں نے یقین دلایا کہ SHRPS غریبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تمام تر نوانائیاں بروئے کار لائے گی ۔
1,502 total views, no views today
Comments



