سوات میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا ،پی کے پچاسی کے سابق امیدوار میاں شرافت علی اور دیگر پی ٹی ائی میں شامل ،20 ستمبر کو مدین میں وزیر اعلی پرویز خٹک کے جلسے میں باقاعدہ اعلان کرینگے ،گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار اور سابق صوبائی وزیر میاں انور علی کے فرزند میاں شرافت علی ،ن لیگ کے صوبائی ممبر اور سابق ناظم اوڈیگرام میاں شرافت علی اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات حق نواز خان ایڈوکیٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک سے پشاور میں ملاقات کی اور انہوں نے باقاعدہ طور پر مسلم لیگ ن سے مستفی ہوکر پی ٹی ائی میں شمولیت کا اعلان کیا اور وزیر اعلی کو دورہ سوات انے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اور 20 ستمبر کو پر ویز خٹک مدین سوات میں جلسے سے خطاب کرینگے جس میں یہ رہنما باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرینگے ۔
1,378 total views, no views today



