سوات، سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں اینٹی کرپشن اور اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپے کے دوران ایک سو سات بیگز میں بند سرکاری کتابیں برآمد ، محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار ، استاد اور دو بکسیلرز گرفتار ، مقدمہ درج ۔ انٹی کرپشن کے افیسرز اور اسسٹنٹ کمشنر حمید خان نے پولیس کے ہمراہ امانکوٹ میں خان زیب کے گھر کے تہہ خانے سے 107 بھاری برآمد کرلئے
جس میں سرکاری کتابیں بند تھی ، ان سرکاری کتابوں پر لکھا تھا کہ بازار میں اس کی فروخت بند ہے ، اس کے باوجود ان سرکاری کتابوں کو محکمہ تعلیم سوات کے ایجوکیشن افیسر کے پی اے خان زیب خفیہ طور پر فروخت کررہا تھا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر انٹی کرپش اور اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپہ مارا جہاں سے سرکاری کتابیں برآمد کرلی گئی اسی طرح مینگورہ بازار میں بھی چھاپے مارے گئے جہاں سے دو بکسیلرز سے بھی سرکاری کتابیں برآمد کرلی گئی ، انٹی کرپشن نے سرکاری کتابیں بھیجنے والے کوزہ بانڈی کے رہائشی سرکاری استاد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ، اور ان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی
415 total views, no views today


