سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی علاقہ کیدام میں بزرگ شہری پر ریچھ کا اچانک حملہ، بری طرح زخمی، سیدوہسپتال نے پشاور ریفر کردیا، مقامی لوگوں کے مطابق بحرین کے گائوں کیدام میں صیب گل نامی بزرگ شہری پر ریچھ نے اچانک حملہ کردیا،جس سے وہ شدید زخمی کردیا،جس کو فوری طبی امداد کیلئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کیا گیا تاہہم وہاں پر بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان کو پشاور ریفر کردیا گیا ہے، ریچھ نے بزرگ شخص کے چہرے کو بری طرح زخمی کردیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت کافی تشویشناک ہے۔
1,408 total views, 2 views today
Comments