سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات میں اتوار کے روز دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق مینگورہ بائی پاس سڑک پر شیر بہادر کو جائیداد کے تنازعہ پر اپنے بتھیجے فراموز شاہ نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے، شیر بہادر کا تعلق سنگوٹہ سے بتایا جارہا ہے.تحصیل کبل پاچا کلے میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو بھتیجے سمیت قتل کردیا ،ملزم گرفتار،مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل یونین کونسل ٹال کے علاقہ پاچا کلے میں ممند ولد خان ذادہ نامی شخص نے اپنی 40سالہ بیوی مسماۃ (ج) کو اپنے بھتیجے سردار حسین ولد بخت روان کے ساتھ ناجائز تعلقات کے بناء پر فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردئے شاہ ڈھیرئی پولیس نے کاررائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول سردار حسین کا اسکے بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی بناء پر راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔
2,175 total views, 4 views today