سوات(میاں سید سے)سوات میں ایک اور بڑی واردات ، چور بنک اور یوٹیلٹی سٹورز کے تالے توڑنے میں کامیاب، پولیس سٹیشن چارباغ کے مطابق چارباغ بازار میں قائم نجی بنک حبیب بنک اور یوٹیلٹی سٹورز کے تالے رات کے وقت نامعلوم چور توڑنے میں کامیاب ہوگئے ، تاہم حبیب بنک کے لاکرز مضبوط ہونے کی وجہ سے چور اس کو توڑ نہ سکے، تاہم لاکر اور اے ٹی ایم مشین کو کافی نقصان پہنچایا گیا، دوسری واردات میں چور یوٹیلٹی سٹور میں داخل ہونے کے بعد وہاں سے نقد رقم اور دیگر سامان چوری کرگئے ، پولیس نے بنک اور یوٹیلٹی سٹور عملہ کو طلب کرلیا ہے، جس کے بعد حتمی نقصان معلوم ہو سکے گا۔
1,460 total views, no views today
Comments



